محبوب نگر میں ہفتہ لائبریری پروگرام کا انعقاد

محبوب نگر 17نومبر (سیاست ڈسرکٹ نیوز)کتابوں کے مطالعبہ میں دلچسپی دلانے کی دمہ داری والدین پر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی رکن اسمبلی وی سرینواس گوڑ نے 47 ویں ہفتہ لائبریری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یہ پروگرام مستقر محبوب نگر کے مٹو گڈہ پر واقع سنٹرل لائبریری میں لائبریری چیر مین پدی ریڈی سائی ریڈی کی صدرات میں منعقد ہوا ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل معاشرہ میں لائبریریز پہنچ کر مطالعہ کرنے کی عادت کم ہوتی جارہی ہے جبکہ لائربریز معلومات کا خزانہ ہوتی ہے ۔ جگدیشور ریڈی ایم ایل سی نے کہا کہ لائربریریز جو کرایہ کی عمارتوں میں کام کررہی ہیں ان کو ذاتی عمارتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر آنجہانی وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے پورٹریٹ پر پھول مالا چڑھائی گئی اور لائبریریز کی اہمیت کے عنوان پر طلباء کیلئے تحریری اور تقریری مقابلے منعقد کئے گئے ۔ اس موقع پر راجیشور گوڑ، امتیاز اسحق سی جے بنہر کے علاوہ لائبریریز سکریٹری منجو کمار انور پاشاہ و دیگر موجود تھے۔