محبوب نگر میں کل جاب میلہ اور مفت طبی کیمپ

محبوب نگر /24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید تقی الدین سکریٹری جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی کی اطلاع کے بموجب ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی لیڈر اے پی جتیندر ریڈی کے یوم پیدائش کے موقع پر 26 اپریل کو صبح 9 بجے ضلع پریشد گراؤنڈ محبوب نگر میں جاب میلہ اور مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جاب میلہ میں بڑے پیمانے پر تقررات کے مواقع دستیاب ہیں ۔ جس میں ملک و بیرون ملک کی تقریباً 50 کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ 18 تا 35 سال کی عمر کے مرد و خواتین نویں تا ڈگری کامیاب اپنے اسنادات اور آدھار کارڈ کے ساتھ جاب میلہ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ جبکہ میگا ہیلتھ کیمپ بھی منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں قابل و تجربہ کار ڈاکٹرس تمام امراض کی تشخیص کریں گے ۔ جے آر فاونڈیشن محبوب نگر کے ذمہ داران نے عوام سے دونوں مواقعوں سے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔