محبوب نگر میں کانفرنس‘ کوڑنگل میں مشاورتی اجلاس

کوڑنگل ۔ 26اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غلامان شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ شاخ محبوب نگر کے زیراہتمام 27اگست بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ویژن گارڈن فنکشن ہال نزد ریلوے اسٹیشن عظیم الشان کانفرنس عنوان ’’ شرک اور بدعت کا مرتکب کون ‘‘  منعقد ہوگی ۔ اس سلسلہ میں بعد نماز جمعہ جامع مسجد کے احاطہ میں مولوی سیدراشد علی قادری فاضل جامعہ نظامیہ کی زیرنگرانی نمائندہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر مسرز عبداللہ خان اجمیر ‘ وحید اسیر ‘ حافظ عبدالکریم اشرفی ‘ سلطان محی الدین غوثن  ودیگر حضرات موجود تھے ۔ اس کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرماتے ہوئے مولانا محمد فاروق خان رضوی ناگپور خطاب کریں گے نیز حضرت سید شاہ تاج الدین پیر قادری ‘ حضرت مولانا سید شاہ نسیم احمد قادری صدر مودب جامعہ نظامیہ ‘ حضرت علامہ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری شیخ العقائد جامعہ نظامیہ ‘ حضرت مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری صدر مودب جامعہ نظامیہ ‘ حضرت علامہ سید شاہ اولیا حسینی قادری المعروف مرتضیٰ پاشاہ قادری چمن ‘ سید شاہ کلیم اللہ قادری عادل آباد ‘ علامہ مفتی محمد حنیف قادری کامل فقہ جامعہ نظامیہ و دیگر علمائے کرام شرکت کریں گے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ مولانا حافظ و قاری سید شاہ عرفی کامل جامعہ نظامیہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مشاورتی اجلاس میں حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ۔