محبوب نگر۔/24فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی سیول سپلائیز کے پرٹولیم پروڈکٹس کے ڈپٹی ڈائرکٹر بی چندرا پرکاش کی قیادت میں ضلع کے چند پٹرول پمپس پر دھاوے کئے گئے۔ شاد نگر، محبوب نگر کے مستقر پر تقریباً 6پٹرول پمپس کے تفصیلی معائنے کے دوران کئی ایک بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔ شاد نگر پٹرول پمپ پر 100روپیوں کا پٹرول ڈالنے پر صرف 99 روپئے کا پٹرول ہی ڈسچارج ہوا۔ جبکہ دیگر پٹرول پمپس پر ٹائروں میں ہوا بھرنے کی سہولت، پٹرول بینک میں پینے کے پانی کی سہولت اور بیت الخلاء جیسی بنیادی سہولتیں تک فراہم نہیں ہیں۔ ڈپٹی ڈائرکٹر کافی برہم ہوئے۔انہوں نے مالکین کو انتباہ دیا کہ بے قاعدگیوں کے مرتکب پائے جانے پر لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے۔ انہوںنے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات اور ریاستی کمشنر کی ہدایت پرریاست بھر میں خصوصی دھاوے کئے جارہے ہیں۔ دھاوؤں کی تفصیلی رپورٹ ریاستی کمشنر ڈاکٹر رجت کو پیش کی جائے گی۔ اس دھاوے میں ڈسٹرکٹ سیول سپلائیز آفیسر راجا راؤ، اے ایس اودامودھر راؤ، انفورسمنٹ ڈپٹی تحصیلدار اعظم علی وینکٹیا و دیگر شریک تھے۔
جولہ وری برج کی تعمیر کیلئے 1.50
کروڑ رقمی منظوری
مٹ پلی۔/24فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم پی کویتا کے دفتر سے عہدیدار نے بتایا کہ مٹ پلی کے قریبی مقام جولہ وری ماروتی نگر برج کی از سر نو تعمیر کیلئے 1.50 کروڑ روپیوں کی منظوری عمل میں آئی ہے۔ اس خصوص میں چیف منسٹر کے سی آر، ایم پی کویتا اور ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر، زیڈ پی چیرپرسن تلااوما، بی سی سل ضلعی سکریٹری پلاسائی گوڑ، سرپنچ واسالہ لکشمی، واسالہ ونئے، سرینواس نے اظہار تشکر کیا۔