محبوب نگر 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک اور واقعہ میں گنیش وسرجن جلوس کے دوران پولیس ملازمین کے فرائض میں بے جا مداخلت کے الزام میںٹاون کانگریس کے صدر امریندر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹو ٹاون سرکل انسپکٹر سوم نارائن سنگھ کے بموجب امبیڈکر چوراستہ کے قریب گنیس سروجن کیلئے راجندر نگر سے مورتی کلارک ٹاور لے جائی جارہی تھی کہ سب انسپکٹر لکشمیا نے انہیں مورتی دوسرے راستہ سے لیجانے کو کہا جس پر جلوس میں موجود امریندر اور ان کے ساتھیوں نے سب انسپکٹر سے شدید بحث و تکرار کی جس پر پولیس نے اپنے فرائض میں خلل ڈالنے کے دفعہ کے تحت امریندر اور ان کے 10 ساتھیوں پر کیس درج کیا ۔