محبوب نگر /28 اپریل ( ذریعہ ف یاکس ) اسٹار کوچنگ سنٹر اولڈ ہاسپٹل روڈ ، نزد واٹر ٹینک محبوب نگر میں گرمائی دینی تعلیم کا نظم کیا گیا ہے اور عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کی اردو جماعتوں کیلئے انگریزی میڈیم و تلگو میڈیم طلباء کیلئے اردو دانی کی تعلیم کا مفت انتظام ہے۔ تعلیمی اوقات 3.30 تا 5 بجے شام رکھے گئے ہیں۔ اردو جماعتوں کیلئے طلباء و طالبات کو اردو دانی کی تعلیم دے کر ٹرسٹ کے ذریعہ منعقد ہونے والے ا متحان میں شرکت کروائی جائے گی ۔ خواہشمند طلباء و طالبات داخلہ کیلئے ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔