محبوب نگر /18 اگست ( ذریعہ فیاکس ) محمد حاجی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ کے زیر اہتمام ماہانہ محفل نعت پاک حضور تاجدار مدینہ ﷺ بتاریخ 22 اگست 25 شوال بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام درگاہ شریف تاج العارفین حضرت برہنہ بادشاہؒ محلہ بادشاہ باولی محبوب نگر زیر نگرانی سید خواجہ ابراہیم شاہ قادری شرفی منعقد ہے ۔ حافظ برہان شرفی کی قرات کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوگا ۔ جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر محمد مشتاق حسین نقشبندی ، محمد عبدالجلیل صدیقی ، محمد عبدالرشید ، محمد عبدالوہاب سیٹھ شرکت کریں گے ۔ جناب عزیز معدوم نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ عاشقان رسولؐ سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔