محبوب نگر۔/4اپریل، ( فیکس ) محمد اسحاق قادری کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر کا ماہانہ جلسہ بدعنوان بیاد حضرت شیخ امام محمد شرف الدین بومیری ؒ مصنف’ قصیدہ بردہ شریف ‘ عقیدت کے ساتھ 7اپریل بروز منگل بعد نماز عشاء منعقد ہے۔ نگرانی مولانا منان رہبر چشتی القادری کریں گے۔ اس جلسہ کو مولانا ظہیر شاہ چشتی ، مولانا سید چندا حسینی، مولانا محمد غیاث پاشاہ قادری ( اسکالر فارسی) مولانا حافظ زبیر علی مخاطب کریں گے۔ بعد جلسہ نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی ڈاکٹر خالق اختر منعقد ہوگا جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر سید امین الدین قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت حافظ قبلہ ؒ مولانا نور آفاقی ، صادق علی فریدی، حلیم بابر صدر بزم کہکشاں، محمد سلطان الدین چشتی المرزائی، شاہ محمد یوسف شریف قادری، سید خواجہ ابراہیم شرفی القادری شرکت کریں گے۔ نظامت کے فرائض جناب عزیز معدوم انجام دیں گے۔ بعد مشاعرہ محفل سماع منعقد ہوگی۔ شاہ محمد غوث پاشاہ قادری اتم شرفی کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آئے گا۔