محبوب نگر میں غیرمسلمین کیلئے تحریری مسابقہ

محبوب نگر ۔ 7 ۔ اگسٹ ( ذریعہ فیاکس ) مسلمان جس علاقہ یا خطے میں ہوں دعوت دین کیلئے اپنے آپ کو فارغ کرنا اپنی جان و مال کو اس کام کیلئے لگانا ، امربا المعروف اور نہی عن المنکر کی صدائیں بلند کرتے رہنا اللہ کی وحدانیت کی طرف لوگوں کو بلاناحق و باطل میں فرق بتانا ، کفر کی تاریکی سے اسلام کی روشنی کی طرف رہنمائی کرنا امت مسلمہ کے ہر فرد کی ذمہ داری اور فرض منصبی ہے ۔ مستقر محبوب نگر میں اس فرض منصبی کی ادائیگی کیلئے دعوۃ سنٹر کا قیام عمل میں آیا جس کا نام ’’ ستیہ شانتی سندیش کیندرم ‘‘ رکھا گیا ہے جو بحسن و خوبی خاموش انداز میں برادران وطن میں مختلف پروگراموں کے ذریعہ دعوت و تبلیغ دین میں مصروف ہے انہیں دعوتی پروگراموں میں سے ایک اہم پروگرام غیرمسلمین میں ’’ حضرت محمدﷺ کی تعلیمات رحمت ( امن کی تعلیمات ) کے عنوان پر تحریری مسابقہ ہے سال گزشتہ اسی عنوان پر غیرمسلمین میں تحریری مسابقہ ضلعی سطح پر رکھا گیا تھا جس پر 50000 پچاس ہزار روپئے کے انعامات رکھے گئے تھے ۔ یہ مسابقہ توقع سے زیادہ کامیاب رہا اور حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے اسی بناء پر ’’ ستیہ شانتی سندیشہ کیندرم ‘‘ ( دعوہ سنٹر ) محبوب نگر حیدرآباد کو مرکز بناکر اسی طرح کا مسابقہ امسال ایک لاکھ روپئے کے انعامات کے ساتھ ریاستی سطح پر رکھنے کا فیصلہ کیا اس تحریری مسابقہ کا طریقہ کار یہ ہے کہ ہم اس میں حصہ لینے والے غیرمسلمین کو میٹریل ( کتابیں ) مفت دیتے ہیں ان کتابوں کو پڑھ کر گھر ہی میں بیٹھ کر کم از کم پانچ صفحہ کا مضمون لکھنا ہوتا ہے ۔ ہمارا مقصد اس بہانے اس غیرمسلم بھائی کو کتاب پڑھانا ہے تاکہ اس تک اللہ کا پیغام پہنچے ۔ لہذا تمام مسلمان بھائیوں سے اپنے فرض منصبی کو پھر ایک مرتبہ یاد دلاتے ہوئے دعوۃ سنٹر یہ درخواست کرتا ہے کہ آپ کے پڑوس یا حلقہ احباب میں جو غیرمسلم بھائی رہتے ہیں ان کو بڑی محبت کے ساتھ اس مسابقہ میں حصہ لینے کی ترغیب دیں آپ کی کوشش سے وہ کتاب پڑھا تو اس تک دعوت پہنچانے میں آپ بھی شامل ہوجائیں گے ۔ اللہ تعالی آپ کو اس کا اجرعظیم عطا فرمائے گا۔ فون کے ذریعہ بھی نام درج کرواسکتے ہیں کتاب منگواسکتے ہیں اور پوسٹ کے ذریعہ مضمون پہنچاسکتے ہیں نام رجسٹر کروانے کی آخری تاریخ 10 ستمبر 2014 ہے اور مضمون پہنچانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2014 بروز ہفتہ 5 بجے شام تک ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9059999018 ، 9959282125، 9866805078 پر بط پیدا کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے مولانا حافظ محمد عبدالناصر مظاہری بانی ستیہ شانتی سندیشہ کینڈرم محبوب نگر سے ربط پیدا کریں ۔