محبوب نگر ۔ 16 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) حضرت سید عبدالقادر شاہ صاحب مجذوبؒ مستقر محبوب نگر زیرسرپرستی ڈاکٹر محمد اسمعیل پیر شاہ قادری الحسینی رضوی ، زیرنگرانی محمد عبدالنصیر متولی درگاہ حضرت ممدوح عبدالحفیظ قادری ، 18 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عشاء غسل شریف منعقد ہے جلسہ عظمت اولیاء جس کو حضرت سید عزیز اللہ شاہ قادری نقشبندی جامعہ نظامیہ مخاطب کریں گے ۔ 19 اپریل بروز اتوار 4 بجے شام بمقام مرحوم شیخ بڑے صاحب متولی درگاہ شریف کے مکان سے نکل کر مختلف راستوں سے گذرتا ہوا بعد مغرب درگاہ شریف پہنچے گا ۔ بعد نماز مغرب محفل چراغاں و سماع منعقد ہوگا ۔ جس کو مشہور و معروف قوال حیدرآباد و گلبرگہ کے قوال اپنا کلام سنائیں گے جس میں محبوب بندہ نواز قوال ، واحد نیازی قوال حیدرآباد اپنا کلام سنائیں گے ۔ عبدالرزاق ، سرینواس گوڑ رکن اسمبلی ، ایم پی جیتندر ریڈی ، حافظ عثمان قادری ، انور پاشاہ ، محمد عبدالضمیر ، محمد عبدالقدیر مہمانان خصوصی ہوں گے ۔