محبوب نگر میں عرس شریف

محبوب نگر ۔ 8 ۔ اکٹوبر ( ذریعہ فیاکس ) محمد نصیراللہ قادری کی اطلاع کے بموجب تاج العارفین سید شاہ برہان محبوب سہروردی المعروف حضرت برہنہ بادشاہ محلہ بادشاہ باولی محبوب نگر کا 245 واں عرس شریف کا آغاز بتاریخ 9 اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیا سے ہوگا ۔ رات ایک بجے شب غسل شریف کی رسم انجام دی جائیگی ۔ 10 اکٹوبر بروز ہفتہ شام 4 بجے جلوس صندل مقام محلہ مکہ مسجد سے برآمد ہو کر شہر کے اہم راستوں سے گزرتا ہوا درگاہ شریف پہونچیں گا ۔ بعد نماز مغرب رسم صندل مالی انجام دی جائیگی بعد عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ۔ 11 اکٹوبر بروز اتوار بعد نماز عشاء کل ہند طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا جس کی نگرانی حضرت مولانا سید شاہ رفیع الدین شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت علیم شفی ، شرفی چمن حیدرآباد کریں گے ۔ جبکہ مہمانان خصوصی سید شاہ احسن الدین شرفی القادری سجادہ نشین درگاہ شرفی چمن حیدرآباد ، مولانا سید شاہ امین الدین قادری نور آفاقی ، ظہیر ناصری ، سلطان چشتی ، ڈاکٹر خالق اختر ، سردار سلیم ، سکندر حسین سکندر ، حامد حسین شرفی ، منان رہبر شرکت کریں گے ۔ جبکہ نظامت کے فرائض مولانا اسد شنائی قادری شرمی کریں گے ۔ بتاریخ 12 اکٹوبر بروز پیر بعد نماز فجر ختم القرآن چادر گل کے ساتھ مولانا شاہ محمد غوث پاشاہ قادری اتم شرفی کی دعا پر 4 روزہ عرس کا اختتام عمل میں آئیگا ۔