محبوب نگر میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع

محبوب نگر ۔ 29اگست ( فیکس ) ضلع محبوب نگر کے عازمین حج کا منفرد و اصلاحی تربیتی اجتماع 31اگست بروز اتوار بمقام مسجد محمدی آمنہ ( گول مسجد) محلہ مسدوس نگر صبح 10بجے تا شام 5بجے منعقد کیا جارہا ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی صدر مدرسہ بورڈ و مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین ناظم مدرسہ عائشہ نسوان حیدرآباد و دیگر مقامی علماء اکرام مسائل و مناسک حج تفصیل سے بیان کریں گے اور عملی تربیت دیں گے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم ہے ۔