محبوب نگر میں طلبہ میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم

محبوب نگر۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم اویرنس پروگرام کمیٹی محبوب نگر کی جانب سے گورنمنٹ اسکول مدینہ مسجد محبوب نگر میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ آر وی ایم کی پراجکٹ آفیسر کسوما کماری نے طلباء میں تعلیمی اشیاء تقسیم کیں۔ اس موقع پر سید تقی الدین، اسکول کمیٹی چیرمین محمد شفیع، محمد علی، محمد انور، شیخ عمر اور دیگر موجود تھے۔