محبوب نگر ۔ 13 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا محمد عبدالجواد مظاہری صدر مدرس مدرسہ الکوثر محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب سلسلہ قادریہ کمالیہ کا دو روزہ سالانہ مرکزی اجتماع بتاریخ 14 ، 15 فبروری بروز ہفتہ و اتوار بمقام مدرسہ الکوثر محبوب نگر منعقد ہورہا ہے ۔ اجتماع کے اوقات ہفتہ کی فجر تا اتوار کی عشاء رہیں گے ۔ اجتماع کی صدارت مولانا شاہ محمد کمال الرحمن قاسمی کریں گے ۔ اجتماع میں مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی دامت برکاتہ ، مولانا شاہ محمد ظلال الرحمن فلاحی دامت برکاتہ کے علاوہ حافظ محمد فضل الرحمن محمود و اکابرین سلسلہ کے بیانات ہونگے ۔ عامتہ المسلمین سے اس اہم اور مقصدی اجتماع میں شرکت اور استفادہ کی گذارش کی گئی ہے ۔