محبوب نگر میں سب انسپکٹر پولیس کے بڑے پیمانے پر تبادلے

ضلع ایس پی آر راجیشوری کے احکام، سیاسی دباؤ کے تحت پوسٹنگ دینے کی اطلاع
محبوب نگر۔/25ستمبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں سب انسپکٹرس پولیس کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کے احکامات ضلع ایس پی ریما راجیشوری نے جمعہ کی شب جاری کئے ۔ 10سب انسپکٹرس کی ٹریننگ کی تکمیل کے بعد ان کو پوسٹنگ دی گئی۔جن سب انسپکٹرس پر شکایات تھیں انہیں وی آر میں رکھا گیا۔ کارکردگی کی بنیاد پر سب انسپکٹرس کے تبادلوں کا دعویٰ تو کیا تھا لیکن بعص اطلاعات کے مطابق تبادلے جات سیاسی دباؤ کے تحت کئے گئے۔ طویل عرصہ سے ایک ہی مقام پر کارگذار سب انسپکٹرس کو بھی تبادلہ کرکے دوسرے مقامات پر روانہ کیا گیا۔ ضلع بھر میں 43 سب انسپکٹرس کے تبادلے عمل میں لائے گئے۔ ای جہانگیر وی آر محبوب نگر سے امرآباد، کے کنیاوی کو محبوب نگر سے ایگل پنٹہ، آر بابیا نائیک وی آر سے سیتا پور، شیکھر ریڈی وی آر سے ناگرکرنول، ایم روی وی آر سے ونپرتی T2، ای لینن رورل محبوب نگر سے بجنا پلی، ایم رام مورتی کلواکرتی سے ویلدنڈہ، پی ویرا بابو کتور سے ونگور، چنا راما کرشنا نارائن پیٹ سے کرشنا،  اجمیر رمیش دیور کدرہ سے سیتا پور، پی چندر شیکھر کوسگی سے دولت آباد، ٹی نریش مریکل سے دامرگدہ، متیا مڈجل سے اپونتلہ، جی گریش کمار عالمپور سے ماڈگل، پی رام بابو مکتھل سے اوٹکور، گوپال کوتہ کوٹہ سے پانگل، وینکٹ رمنا کوڈیر سے پداکوتہ پلی، این سیدیا پدا کوتہ پلی سے ڈی ایس پی محبوب نگر، ٹی کاشی ڈی ایس پی محبوب نگر رورل، جی راجیشور گوڑ محبوب نگر رورل سے وی آر، منوج کمار کولا پور سے ڈی ایس پی محبوب نگر، شیخ شفیع تلکا پلی سے کوڈور، پروین کمار اوٹکور سے اٹکیال، جمولپا جڑچرلہ سے مریکل، وی ستیہ نارائنا گدوال سے کولا پور، سریش اٹکیال سے سی سی ایس محبوب نگر، روی کانت راؤ دولت آباد سے کوتہ کوٹہ ، اے کرشنا کوتہ کوٹہ سے محبوب نگر آئی ٹی، سیدلو ڈی ٹی سی جڑچرلہ سے مڈجل، نوین سنگھ دامرگدہ سے یلداکل، وینکٹیشورلو نارائن پیٹ سے مکتھل، مرلی مکتھل سے نارائن پیٹ، ریاض احمد کرشنا سے سی سی ایس محبوب نگر، ششی کلا وی آر محبوب نگر سے پی سی آر محبوب نگر، چندرامولی ڈی ٹی سی محبوب نگر سے ڈی ایس پی محبوب نگر، نرنجن ریڈی وی آر محبوب نگر سے ڈی ایس پی، ڈی ڈیبو راؤ وی آر سے ایس پی محبوب نگر، آر گوپال وی آر سے ڈی ایس پی محبوب نگر، اے نریش ونگور سے وی آر محبوب نگر، جانکی رام ریڈی ویلدنڈہ سے وی آر محبوب نگر، روی ماڈگل سے وی آر محبوب نگر، ویرابابو بجنا پلی سے وی آر محبوب نگر، ایم داس پداپور سے وی آر محبوب نگر، مندرجہ بالا تمام سب انسپکٹرس کو اپنے اپنے مقامات پر فوری رجوع ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔