محبوب نگر۔/20 ڈسمبر، ( ذریعہ فیاکس ) سید بادشاہ حسینی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر کے زیر اہتمام بمقام کاشانہ شرفیہ عقب سنٹر لائبریری مستقر محبوب نگر 17 ربیع الثانی مطابق 25 ڈسمبر بروز منگل بعد نماز مغرب نشان مبارک کی برآمدگی و بعد نماز عشاء قصیدہ بردہ شریف و مواعظ حسنہ ختم قادریہ و ذکر و اذکار ہوں گے۔ بعد ازاں 24 واں سالانہ طرحی منقبتی مشاعرہ زیر نگرانی مولانا سید شاہ رفیع الدین قادری شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت علیم شرفی ؒ شرفی چمن حیدرآباد کریں گے۔ بہ طرح ’’ یہ دل کی لگی ہے مِرے شاہِ جیلان ؒ ‘‘ دیا گیا ہے۔ جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر علماء و مشائخین کے علاوہ شعراء کرام میں مولانا نور آفاقی، مولانا ظہیر شاہ چشتی، سردار سلیم حیدرآباد، مولانا سید چندا حسینی برادر سجادہ گوگی شریف، جناب صادق علی فریدی شرکت کریں گے۔ نظامت کے فرائض جناب حکم شرفی انجام دیں گے۔ بعد مشاعرہ محفل سماع منعقد ہوگی۔