محبوب نگر ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد اسحاق شرفی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر کے زیراہتمام سالانہ جلسہ فضیلت حضرت سیدنا امام حسن ابن علی رضی اللہ عنہ بتاریخ 11 ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام درگاہ شریف تاج العارفین حضرت برہنہ بادشاہ محلہ بادشاہ باولی ، زیرنگرانی مولانا محمد سلطان الدین چشتی المرزائی منعقد ہے ۔ اس مقدس جلسہ کو مولانا ظہیری شاہ چشتی القادری ، مولانا سید چندا حسینی کرناٹک ، مولانا محمد غیاث پاشاہ قادری ( اسکالر فارسی ) ، مولانا محمد زبیر علی مخاطب کریں گے ۔ بعد اختتام جلسہ طرحی منقبتی مشاعرہ زیرنگرانی ظہیرناصری منعقد ہوگا ۔ بطرح ’’ یاالہی کر عطا اک روز دیدار حسن ؓ ‘‘ دیا گیا ہے ۔ جبکہ مہمانان خصوصی میں مولانا سید شاہ امین الدین قادری ، جناب نور آفاقی ، جناب حلیم بابر ، صدر بزم کہکشاں ، جناب صادق فریدی ، شاہ محمد یوسف شریف قادری شرفی ، ڈاکٹر خالق اختر ، محمد مظہر شہید قادری شرفی شرکت کریں گے ۔ جناب عزیز معدوم نظامت کے فرائض انجام دینگے بعد اختتام مشاعرہ محفل سماع منعقد ہوگی ۔