محبوب نگر میں دفتر مائناریٹی فینانس کارپوریشن کی منتقلی

محبوب نگر 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عہدیداران مسلم سنگھ محبوب نگر نے مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے دفتر کی پرانی عمارت پر جدید آفس کے مقام کا بورڈ نصب کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مسلم طلباء و طالبات جب قدیم دفتر پر پہونچ رہے ہیں تو انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کیونکہ طلباء کی بڑی تعداد اسکالر شپس کے تعلق سے معلومات کیلئے قدیم دفتر کا ہی رخ کرتے ہیں ۔ انہوں نے ایم ڈی ایف سے مطالبہ کیا کہ فوری قدیم دفتر پرعمارت کی منتقلی اور پٹہ کا بورڈ نصب کیا جائے ۔