محبوب نگر میں جلسہ سیرت امام حسینؓ کا انعقاد

محبوب نگر 2 نومبر (فیاکس) بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیر اہتمام ماہ محرم الحرام کے تقدس و احترام میں حسب روایت قدیم تاریخ 31 اکٹوبر بعد نماز ظہر بمقام کہکشاں ہال میںجلسہ سیرت امام حسین و واقعات کربلا کا انعقاد عمل میںآیا جس کی نگرانی حضرت ظہیری شاہ چشتی القادری نے کی جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا حکیم پاشاہ قادری شرفی، عبدالرحمن لکچرار ، عبدالرزاق صدر مسلم سنگھم و ممتاز ادیب سید نصیر الدین احمد سرپرست مولانا آزاد سوسائٹی شرکت کی ۔ جناب سید نور الحسنی نائب صدر بزم کہکشاں نے شرکائے محفل کا اس عظیم المرتبت جلسہ میں شرکت پر اظہار خوشنودی کیا ۔ ڈاکٹر سلیم عابدی نے نظامت کی جلسہ کو مولانا حکیم پاشاہ قادری شرفی غلام غوث لکچرر و نگران جلسہ نے اپنی مخاطبت میں تمام شہدائے کربلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ واقعات کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔ جبکہ فوری بعد غلام غوث لکچرار کی زیر نگرانی مسالمہ منعقد ہوا ۔ سید کلیم اللہ حسینی نامور نعت خواں نے اپنے دلنشین ترنم میں بہ عقیدت اشعار پیش کئے ۔ مسالمہ میںمسرز باسط مظہری جلیل رضا، مولانا حکیم شرفی ،انجم برہانی ،سلیم عابدی، حلیم بابر ،صادق فریدی ،نذیر ناصری نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے شہدائے کربلا سے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا ۔ آخر میں جناب غلام غوث نگراں شاعرہ نے جناب محمد عبدالکریم سابقہ امام جامع مسجد اور خالد زبیدی سابق کونسلر و سینئر قائد مسلم لیگ کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔