محبوب نگر 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر شریمتی جی ڈی پریہ درشنی نے بتایا کہ جامع گھریلو سروے کی تفصیلات کے آن لائن اندراج کا کام اتوار کے دن مکمل ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی سروے کا کام بچا ہوا ہے وہ حکومت کی ہدایت کے مطابق پورا کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 9,84,531 خاندانوں کی تفصیلات آن لائن پر درج کی جاچکی ہے ۔ جس میں 42,10,074 افراد شامل ہیں۔ آن لائن اندراج کا کام ریونیو عہدیدار کی نگرانی میں کیا گیا ہے اس سروے کے مطابق ضلع میں 30,98,212 افراد کے پاس آدھار کارڈز موجود ہیں جبکہ 10,08,225 کے پاس آدھار کارڈز نہیںہیں۔ عہدیداروں کے مطابق صلع میں 10.17 لاکھ کارڈز موجود ہیں جبکہ 10,08,225 کے پاس آدھار کارڈز نہیں ہیں ۔ عہدیداروں کے مطابق ضلع میں 10.17 لاکھ خاندانوں کے موجود ہونے کی اطلاع ہے عوام میں تشویش ہیکہ آدھار کارڈ نہ ہونے سے کہیں حکومت کی فلاحی اسکیمات سے محروم نہ ہونا پڑے ۔ عوام کا حکومت سے مطالبہ ہیکہ آدھار کارڈ کے مراکز میں اضافہ کرتے ہوئے صدفیصد آدھار کارڈ جاری کئے جائیں ۔