محبوب نگر /4 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد امجد علی سکریٹری کل ہند مجلس تعمیر ملت شاخ محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب تعمیر ملت کی جانب سے ضلع کے پائی اسکولس کے طلباء و طالبات میں اسکالرشپس کی تقسیم کیلئے ایک جلسہ بتاریخ 8 مارچ 2015 بروز اتوار 10 بجے دن بمقام رائل فنکشن ہال روبرو گورنمنٹ گرلز کالج محبوب نگر منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس کی صدارت جناب محمد عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت اسسٹنٹ جنرل سکریٹری آل انڈ مسلم پرسنل لاء بورڈ کریں گے ۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد متین الدینقادری رکن تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن اور مہمانان اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹر مشتاق علی صدر سید خلیل اللہ حسینی میموریل اسکالرشپس اور ڈاکٹر انواراللہ خان سکریٹری شرکت کریںگے ۔ اس کے علاوہ مقامی مقررین بھی مخاطب کریں گے ۔ عامتہ المسلمین سے اس جلسہ میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے ۔