محبوب نگر میں آر وی ایم کے عہدیداروں نے دینی مدارس کا معائنہ کیا

محبوب نگر ۔31اکٹوبر ( ای میل) سرواسکھشا ابھیان سے امداد حاصل کرنے کیلئے نظماء دینی مدارس محبوب نگر ضلع کی جانب سے پیش کئے گئے درخواستوں میں مندرجہ اطلاعات سے متعلق حقائق سے واقفیت کیلئے ایس ایس اے محبوب نگر کے سی ایم او کرشنیا ‘ اے اے ایم او محمد نجم الدین نے مستقر محبوب نگر کے دینی مدارس کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر عہدیداروں نے کہا کہ درخواست میں پیش کئے گئے اطلاعات کے مطابق آر وی ایم کی شرائط نہ پائے جانے کی صورت میں ایس ایس اے سے امداد نہیں دی جائے گی ۔ درخواستوں کی تنقیح اور دیگر مدارس کے معائنہ کیلئے بہت جلد منڈل واری سطح پر دورے کئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ معائنے اور تنقیحات کا عمل پی او کسوما کماری کی ہدایت کے مطابق کئے جارہے ہیں

Leave a Comment