محبوب نگر میں ال میوا کے اجلاس کا انعقاد

محبوب نگر /27 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تمام سرکاری مائناریٹیز ملازمین کے حقوق اور ترقی کیلئے متحدہ جدوجہد کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار آل میوا کے ریاستی چیرمین قمرالدین نے مستقر کے الماس فنکشن ہال میں مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ وہ ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اور کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کیلئے 200 گز اراضی کے حصول کیلئے جدوجہد کی جائے گی ۔ مستقر پر آل میوا کے دفتر کی عمارت کیلئے نمائندگی کی جائے گی ۔ انہوں نے ملازمین سے آل میوا کی رکنیت حاصل کرتے ہوئے اس کو مستحکم کرنے کی خواہش کی۔ جنرل سکریٹری غازی الدین نے کہا کہ ا ولیائے طلباء کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گروپ I اور گروپ کے امتحانات میں شریک کروائیں ۔ اکسائز ڈپٹی کمشنر مرتضی علی فاروقی نے اعلان کیا کہ اپنے مرحوم والد نامور قانون داں جناب مسعود علی فاروقی کی یادگار کے طور پر ایک انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا ۔ جہاں انگریزی کے علاوہ طلباء کو مسابقتی امتحانات کیلئے تیار کیا جائے گا ۔ شیخ قادری حسین صدر ضلع آل میوا نے مسلمانوں کو ان کا جائز حق دینے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر آل میوا نے مسلمانوں کو ان کا جائز حق دینے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر آل میوا کیلنڈر کی رسم اجراء عمل میں آئی ۔