محبوب نگر ۔ 9 ۔ جون ( فیاکس )ادارہ سیاست کے زیرنگرانی عابد علی خان ٹرسٹ کے امتحانات اردو دانی ، اردو زبان دانی جو 5 جون کو گلوبل اسکول محبوب نگر میں منعقد ہوئے ۔ جناب بشیر الدین صدر الحمد اللہ سوسائٹی اور ان کے دیگر رفقاء کو مبارکباد پیش کی ۔ جناب حلیم بارب صدر بزم کہکشاں نے کہا کہ اس طرح کے امتحانات ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنے بچوں کو اس میں شریک کروائیں تاکہ بچے جو انگلش و تلگو میڈیم میں تعلیم حاصل کررہے ہیں انہیں اردو زبان سیکھنے میں کافی مدد ملے اس طرح سے اردو کا دامن وسیع ہوتا جائیگا اور مسلمانوں کا موقف مستحکم ہوگا ۔