محبوب نگر میں ادبی و مزاحیہ مشاعرہ

محبوب نگر /7 اکٹوبر ( ذریعہ فیاکس ) سید یوسف علی بابا سکریٹری لٹریری اینڈ کلچرل فورم محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب لٹریری اینڈ کلچرل فورم محبوب نگر کے زیر اہتمام بتاریخ 12 اکٹوبر بروز پیر بوقت 8 بجے شب بمقام ضلع پریشد میٹنگ ہال ضلع پریشد آفس روبرو گرلز جونئیر کالج محبوب نگر میں ایک عظیم الشان پیماین پر ادبی مزاحیہ مشاعریہ منعقد ہوگا ۔ اس ادبی و مزاحیہ مشاعرہ میں ریاست کے محتلف اضلاع کے علاوہ پڑوسی ریاست اور حیدرآباد کے نامور شعراء شرکت کریں گے ۔ جس میں قابل ذکر بے دھڑک مدراسی عطا حیدرآباد ( ناندیڑ) چکر نظام آبادی ، کملاکر دلیر ، کھٹ پٹ ( بھنسوی ) ڈاکٹر معین امر بمبو ، وحید پاشاہ قادری ، شاہد عدیلی ، ابراہیم خان ایاز ، حیدرآباد کے علاوہ میزبان شعراء ڈاکٹر نور آفاقی چچا پالموری ، کلیم شیخ ، ڈاکٹر رشید رہبر اپنا کلام سنائیںگے ۔ بلر نائیک کمشنر کٹم اینڈ سنٹرل اکسائز حیدرآباد افتخار شریف امریکہ ، سلیم نواب ، صنعتکار ، مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ ذوالفقار علی کنوینر ، سید یوسف علی اباب سکریٹری فورم نے ادب دوست خواتین و حضرات سے معہ احباب شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔ داخلے کی عام اجازت رہے گی ۔ مشاعرہ ٹھیک وقت پر شرعوع ہوگا رات گیارہ بجے تک اختتام ہوگا ۔