محبوب نگر۔/7ڈسمبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بابری مسجد ملکیت کا مقدمہ مسلمانوں کے حق میں ہوگا، کُل جماعتی مسلم قائدین رابطہ کمیٹی کے احتجاجی اجلاس میں قائدین نے متفقہ اظہار خیال کیا ۔6 ڈسمبر کو مستقر محبوب نگر کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ اجلاس میں محمد مظہر حسین سینئر صدرمرکزی کمیٹی اہل سنت، عبدالہادی ایڈوکیٹ ،خواجہ فیاض الدین انورپاشاہ، مقصودبن احمد (تمام مسلم لیگ ) محمد رفیق احمد قادری سکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے ، محمد عبدالرفیع ذکی نائب صدر جامع مسجد،سید نورالحسن نائب صدر کانگریس، بابر شیخ انجمن اتحاد ملت ، سلیم الدین، نعیم الدین، سید تقی الدین سکریٹری جے پی آئی ٹی سی شیخ عبداللہ ( وائی ایس آر سی پی)، عبدالرشید مشتاق، سعادت اللہ حسینی ، محمد شبیر ( کونسلرز ) حافظ ادریس سراجی، محمد اسمعیل، محمد ذوالفقار و دیگر شریک تھے۔ مقررین نے بابری مسجد کی شہادت کے ذمہ داران پر دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا۔