محبوب نگر۔/20ستمبر، ( فیکس ) محمد اسحاق قادری کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ کے زیر اہتمام سالانہ طرحی منقبتی مشاعرہ بضمن رسم جھیلہ مبارک 244واں عرس شریف تاج العارفین سید شاہ برہان محبوب سہروردی المعروف حضرت برہنہ بادشاہ ؒ مستقر محبوب نگر منعقد کیا جارہا ہے۔ بعد نماز عشاء قرأت کلام پاک و بارگاہ رسالت ؐ میں منظوم نعت پیش کریں گے۔ بعد رسم جھیلہ طرحی منقبتی مشاعرہ زیر نگرانی ظہیری شاہ منعقد ہوگا۔ بعد مشاعرہ محفل سماع منعقد ہوگی۔ اس مشاعرہ کے کلام طرحی کو آئندہ گلدستہ بادشاہ میں شامل کیا جائے گا۔