محبوب نگر ۔ 6مئی( ذریعہ فیاکس) سید بادشاہ حسینی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ کا ماہانہ مرکزی جلسہ ‘ جلسہ فضیلت امیر المومنین سیدنا علی ابن ابی طالبؓ وحضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ‘ بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ بتاریخ 7مئی بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام درگاہ شریف تاج العارفین حضرت برہنہ بادشاہؒ مقرر ہے ۔ جس کی نگرانی مولانا سید شاہ امین الدین قادری کریں گے ۔ اس جلسہ کو حضرت ظہیری شاہ صاحب چشتی ‘مولانا غیاث پاشاہ قادری ( اسکالر فارسی) ‘ مولانا محمد محسن پاشاہ قادری‘ مولانا حافظ زبیر علی صاحب مخاطب کریں گے ۔ بعد جلسہ نعتیہ غیر طرحی مشاعرہ زیرنگرانی حضرت نور آفاقی منعقد ہوگا جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر شاہ محمد یوسف شریف قادری ‘ الحاج حلیم بابرؔ ‘ صادق فریدیؔ ‘ سلطان چشتی ‘ڈاکٹر خالق اختر ؔ شرکت کریں گے ۔ عزیز مخدوم نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔