محبوب نگر میں آج احتجاجی جلسہ عام

محبوب نگر ۔ /8 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) /8 مئی کے اخبارات میں خبر شائع ہوئی ہے کہ برسراقتدار جماعت ( ٹی آر ایس) سرکاری کتابچہ میں محبوب نگر کی بجائے پالمور لکھا گیا ہے اس سے حکومت کی اردو دوستی کی حقیقت واضح ہوگئی ہے ۔ اسی ضمن میں آج بتاریخ /9 مئی چہارشنبہ ، بعد نماز عصر ، بمقام مدینہ پبلک لائبریری محبوب نگر (غالب ہال) میں زیرصدارت جناب صادق علی فریدی (تحصیلدار ریٹائرڈ) ایک احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے ۔ جلسہ سے عبدالہادی ایڈوکیٹ مرزا قدوس بیگ ، محسن خان ، تقی حسین تقی ، ہارون رشید ایڈوکیٹ و سکریٹری مدینہ پبلک لائبریری ، سید سعادت اللہ حسینی (نمائندہ کونسلر) و دیگر مخاطب کریں گے ۔ بعد ازاں سکریٹری العارف میڈیکل کالج ڈاکٹر احسان الحق موسم گرما اور ماہ رمضان کے موضوع پر مخاطب کریں گے ۔