محبوب نگر۔3اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کی حیثیت سے ڈاکٹر پاروتی اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کی حیثیت سے ڈاکٹر ناگارام نے چہارشنبہ کے روز اپنا اپنا جائزہ حاصل کرلیا ۔ حال تک کارگذار ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر سرسوتی وظیفہ پر علحدہ ہوگئیں۔ ڈاکٹر پاروتی نے اپنے عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرض شناسی کے ساتھ اپنی ملازمت انجام دیں اور کوئی بھی مسئلہ پیش آئے تو ان سے رجوع ہوں ۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت دی کہ وہ اوقات کی پابندی کے ساتھ دواخانوں میں اپنا وقت گذاریں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اسکیمات سے عوام کو بہتر طور پر واقف کروائیں ۔ اس موقع پر تلنگانہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ایمپلائیز یونین کے ریاستی قائدین جگدیش ‘ رویندر گوڑ ‘ ریاستی صدر و سکریٹری یادیا اور سبھاش نے ان کا خیرمقدم کیا ۔