محبوب نگر 16 ڈسمبر (ذریعہ فیاکس)محمد اسحاق قادری کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر کے زیر اہتمام محفل نعت پاک حضور اشرف الانبیاء تاجدار مدینہ سرور کونین ﷺ 25 صفر 19 ڈسمبر جمعہ بعد نماز عشاء بمقام درگاہ شریف تاج العارفین حضرت برہنہ بادشاہ ؒ محلہ بادشاہ باولی محبوب نگر منعقد ہے اس مقدس محفل کی نگرانی محمد مشتاق حسین نقشبندی القادری کریں گے ۔ جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر عبدالوہاب ، محمد اسحاق سیٹھ قادری مالک گولڈن ہوٹل، محمد عبدالجلیل نقشبندی ، محمد عبدالرشیف شرکت کریںگے ۔ محفل کا آغاز حاف برہان محبوب وارث کی قرائت کلام پاک سے ہوگا ۔ محمد عبدالعزیز معدوم نظام کے فرائض انجام دیں گے ۔ بانی محفل شاہ محمد غوث پاشاہ قادری اتم شریف نے عاشقان رسولؐ سے اپیل کی ہے کہ شرکت فرما کر ماہ ربیع الاول کی آمد کا استقبال کریں۔