محبوب نگر مستقر پر مولانا آزاد یونیورسٹی کے ڈی ایڈ کا ماڈل ٹسٹ

محبوب نگر 10 جون (فیاکس) محبوب نگر ضلع مستقر پر رینکرس اکیڈیمی کے زیراہتمام مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں چلائے جارہے ڈی ایڈ میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کے لئے میگا ماڈل ٹسٹ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ رینکرس اکیڈیمی نے گزشتہ کئی سالوں سے ریاستی ڈی ایڈ اور مانو ڈی ایڈ کے داخلہ کے لئے کوچنگ کا اہتمام کرتی آئی ہے اور کئی طلباء و طالبات محبوب نگر کے علاوہ دوسرے اضلاع کے DIET کالجس میں اور مولانا آزٓد یونیورسٹی گچی باؤلی میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ تجربہ کار، ماہر اساتذہ کی نگرانی میں ترمیم شدہ نصاب کے اساس پر مانو ڈی ایڈ ماڈل ٹسٹ 2016 میگا ماڈل ٹسٹ 12 جون 2016 ء بروز اتوار صبح 10 بجے تا دوپہر ایک بجے دن کریسنٹ ماڈل ہائی اسکول، نیو ٹاؤن میں مقرر ہے۔ ماڈل ٹسٹ سے ایک گھنٹہ قبل تک رجسٹریشن کروائے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے کریسنٹ ماڈل ہائی اسکول نیو ٹاؤن محبوب نگر پر یا فون نمبرات 9885624909 اور 9959708055 پر بھی ربط کیا جاسکتا ہے۔