پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر داخلے ، فنی تربیت سے آراستہ ہونے نوجوانوں کو موقع
حیدرآباد۔ 3؍فروری (پریس نوٹ) ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائڈنس سنٹر واقع دفتر روزنامہ سیاست عابڈس میں تعلیم وغیر تعلیم یافتہ افراد کیلئے ضامن روزگار کورسس جیسے ایم ایس آفس ، اکاونٹنگ پیاکیجس، آٹو کیاڈ ، تھری ڈی میاکس ، ریوٹ ،ڈی ٹی پی اور فلم اینڈ ٹیلی ویژن ایڈیٹنگ کی خصوصی تربیت کا انتظام ہے۔ ادارہ ہذا سے تا حال سینکڑوں طلبا و طالبات نے استفادہ کر کے ملک و بیرون ملک بر سر روزگار ہیں ۔ ادارہ سیاست کے زیر نگرانی چلنے والے محبوب حسین جگر کیرئیر گایڈنس سنٹر میں ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل ہے ۔ ادارہ ہذا میں ہر ماہ مختلف پیشہ وارانہ کورسس میں داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ اُمیدوار کو کسی بھی کورسس میں داخلے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیںہے۔ داخلے کے خواہشمندافراد یا نوجوان محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر سے راست یا فون نمبرات 9652813994, 9642786042 پر ربط کریں۔
ضلع رنگاریڈی میں جونیر اسسٹنٹس
کے پوسٹ کا تحریری امتحان
حیدرآباد 3 فروری (پریس نوٹ) پرنسپل ڈسٹرکٹ جج پی وجیندر کے بموجب ضلع رنگاریڈی میں جونیر اسسٹنٹس کے پوسٹ کے لئے امیدواروں کا تحریری امتحان 7 فروری کو 11 امتحان مراکز (ابراہیم پٹنم علاقہ کے اطراف) منعقد ہوگا۔ کال لیٹرس انفرادی طور پر ذریعہ پوسٹ روانہ کردیئے گئے ہیں۔ ایسے امیدوار جنھیں ہال ٹکٹس موصول نہ ہوا ہو وہ ویب سائیٹ http://ecourts.gov.in/rangareddy سے پوڈپلیکیٹ ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔