محبت میں ناکامی پر نامراد عاشق کی خودکشی

حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 21 سالہ بھونیشور نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ بھونیشور ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا جو ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن کرشنا کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کل اس نے محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ ان کے بڑے بھائی نے فوری اس کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس ونستھلی پورم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔