محبت میں ناکامی پر لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ لڑکی انوشا نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ انوشا اپل علاقہ کے ساکن راملو کی بیٹی تھی ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ یہ لڑکی گذشتہ دو سال سے ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی اور گذشتہ دنوں محبت میں ناکامی کے بعد سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ پولیس اپل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔