حیدرآباد ۔ /22 نومبر (سیاست نیوز) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ شویتا جو ایم کام سال دوم کی طالبہ تھی بوڈاپل علاقہ کی ساکن بتائی گئی ہے ۔ یہ لڑکی گزشتہ ایک سال سے اس کے کلاس میٹ لڑکے سے محبت کررہی تھی ۔ محبت میں ناکامی کے سبب یہ لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔