محبت میں ناکامی پر خودکشی

حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی کے بعد ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلی ۔ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 29 سالہ سی ایچ سمت کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ منی کنڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ سمت کمار ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور دونوں میں معشوقہ چل رہا تھا ۔ گذشتہ دنوں سمت کی محبوبہ کی دوسری جگہ شادی طئے ہوگئی تھی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس رائے درگم مصروف تحقیقات ہے ۔