محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ پر لڑکے کی خودکشی

حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک لڑکے نے خودکشی کرلی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 23 سالہ سریکانت جو پیشہ سے سیلف ایمپلائی تھا ۔ یہ لڑکا ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔ جس نے اس کی محبت کو انکار کردیا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر سریکانت نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔