حیدرآباد /3 جنوری ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ دو افراد کی خودکشی کے واقعات سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 19 سالہ گوتم جو طالب علم تھا ۔ اناپورنا بوائز ہاسٹل کے پی ایچ بی کریم نگر بتایا گیا ہے ۔ کل اسی طالب علم نے ہاسل کی عمارت کے بالائی حصہ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 24 سالہ گنیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ یہ شخص محبت میں ناکام ہوگیا تھا ۔ جس نے ایک زیر تعلیم عمارت میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔