مجھ پر حملہ کرنے والے دائیں بازو کارکن ، قوم دشمن عناصر : ششی تھرور

نئی دہلی ۔ /18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر ششی تھرور نے آج الزام عائد کیا کہ دائیں بازو کارکن انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔ ان قوم دشمنوں نے ان کے دفتر میں توڑپھوڑ بھی کی ۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کریں ۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں دانشوروں ، اقلیتوں اور ملک کے مختلف شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے یہ لوگ خوف کا ماحول پیدا کررہے ہیں ۔ مجھے ایوان میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ میرے حلقہ میں حملے کئے گئے ۔ یہ نہ صرف دستوری عہدہ کے حامل رکن پارلیمنٹ کے دفتر پر حملہ کیا گیا ہے بلکہ قتل کرنے کی بھی کوشش ہے ۔