مجلس بلدیہ پر تانڈور کے اجلاس کا انعقاد

تانڈور /25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ تانڈور کا ماہانہ اجلاس 25 نومبر کونسل ہال میں منعقد ہوا ۔ محترمہ وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ نے صدارت کی ۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی مجلس ارکان ے کونسل ہال میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ اجلاس کو چلنے نہیں دیا ۔ جناب سید ساجد بھی ( نائب صدرنشین بلدیہ تانڈور ) اور مجلس فلور لیڈر محمد آصف اور دیگر مجلس ارکان نے ملتوی کردہ ایجنڈہ کے فقہ نمبر 41 کی بغیر بحث کے منظوری پر اعتراض کیا ۔ صدرنشین کے اس طرز عمل کو غیر جمہوری قرار دیا اور اس مرتبہ ٹی آر ایس کی تائیدی جماعت مجلس کے 10 ارکان کے بائیکاٹ کے باوجود مخآلف کی تائید لے کر صدر ندین بلدیہ وجئے لکشمی نے 29 نکات پر مشتمل ایجنڈہ کی منظوری کا اعلان کردیا ۔