مجلسی منتخب نمائندوں کے خلاف شکایت پر مباحث

نظام آباد:30؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل کارپوریشن کے مجلسی کارپوریٹرس ڈویژن نمبر29 ایم اے فہیم، ڈویژن نمبر 36 محمد شکیل، ڈویژن نمبر 25 فاطمہ زہرااور ڈویژن نمبر 39 محمدعظیم الدین کے خلاف پنچایت راج ایکٹ 1995ء ایکٹ کے تحت 2 سے زائد بچے ہونے کی عدالت میں کی گئی شکایت پرآج مجلسی کارپوریٹرس کے وکلاء اور درخواست گذار کے وکلاء کے بحث و مباحثہ کے بعد فاضل جج نے فیصلہ کو کل تک کیلئے ملتوی کردیا ہے۔ کل عدالت میں مجلسی کارپوریٹرس کو جواب داخل کرنے کی آج تک کی مہلت دی تھی جس پر مجلسی کارپوریٹرس کی پیروی کرنے والے مقامی وکیل ایم اے سلیم، حیدرآباد کے محمد شجاع اللہ ایڈوکیٹ، محمد خلیل احمد ایڈوکیٹ نے درخواست گذارکی جانب سے پیش کردہ آدھار کارڈ کے دستاویزات غیر مصدقہ ہے پیدائشی سرٹیفکٹ کی بناء پر مقدمہ کا فیصلہ ہوتا ہے بے بنیاد سرٹیفکٹ کے ذریعہ مجلسی کارپوریٹرس کے خلاف شکایت کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ درخواست گذار کے ایڈوکیٹ نے اسے درست قرار دیتے ہوئے بحث کی دونوں فریقین کے بحث کے بعد فیصلہ کو کل تک کیلئے ملتوی کیا گیا ۔