مجلسی قائدین بوکھلاہٹ کا شکار

کانگریس لیڈرس پر حملہ کی شدید مذمت ، کارروائی کا مطالبہ
نظام آباد:2؍ فروری (محمد جاوید علی)صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی بٹی وکرامارکا ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اور قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر پر آج گریٹر حیدرآباد کی رائے دہی کے موقع پر میر چوک علاقہ میں ہوئے حملہ کی نائب صدور ضلع کانگریس کمیٹی نظام آباد اشفاق احمد خان، محمد فیاض الدین، مولانا کریم الدین کمال،صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس سمیر احمد،سید نجیب علی ایڈوکیٹ ، محمد عبدالقدوس کانگریس فلور لیڈر ، مسعود احمد اعجاز و دیگر نے شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدرپردیش کانگریس اتم کمارریڈی، قائد اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیرپولینگ اسٹیشنوں کادورہ کرتے ہوئے رائے دہی کا مشاہدہ کی  غرض سے میر چوک علاقہ میں پہنچنے پر مجلس کے غنڈہ عناصروں نے شکست کے خوف سے شبیر علی اور اتم کمارریڈی پر حملہ کیا۔ انتخابات میں مجلس کیخلاف پہلی مرتبہ کانگریس کی جانب سے چلائی گئی انتخابی مہم کی وجہ سے مجلس کو زبردست دھکہ لگااور مجلس کی حقیقت منظر عام پر لانے میں شبیر علی اور اتم کمار ریڈی و دیگر اعلیٰ قائدین نے کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ عام طور پر انتخابات میں مجلس کی دھاندلیاں کھلے عام چلتی تھی ۔ انہوں نے ان انتخابات میں مجلس اور ٹی آرایس مل کر دھاندلیاں کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کی بڑھتی ہوئی ساکھ سے بوکھلاہٹ کا شکار مجلسی قائدین قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے کانگریسی قائدین پر حملے کررہے ہیں۔ شکست کے خوف سے مجلس حملوں پر اتر آرہی ہے۔ انہوں نے پولیس کے رویہ پر بھی تنقید کی اور مجلس کا ساتھ دینے کا الزام عائد کیا۔
اس واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیااور انتخابات میں کانگریس شاندار مظاہرہ کرے گی۔