کاغذ نگر۔/7نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)1969 میں علحدہ تلنگانہ آزادی تحریک میں اہم رول ادا کرنے والوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے وظیفہ کی رقم منظور کروانے کیلئے تلنگانہ تحریک جدوجہد کمیٹی صدر کے راجا رام، سکریٹری ستیہ نارائن ، نائب صدر عبدالوہاب، کمریا کے علاوہ دوسرو ں کی جانب سے 6 نومبر کو رکن اسمبلی کونیر کونپا سے ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 1969 میںتحریک تلنگانہ اور 2013 میں تلنگانہ تحریک میںاہم رول ادا کرنے والوں کے بارے میں انکوائری کرواتے ہوئے تحریک میں حصہ لینے والوں کوماہانہ وظیفہ کی رقم منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔