نظام آباد:26؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بلدیہ، میونسپل کارپوریشن، زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی کے انتخابات کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائے تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار الیکشن کمشنر راما کانت ریڈی ایس پی نظام آباد ڈاکٹر ترون جوشی، ضلع الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر پی ایس پردیو منا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کیا۔ انہوں نے کلکٹر اور ایس پی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی عملہ کو دو مرحلوں میں تربیت دینے ای وی ایم مشینوں کو پولنگ مراکز کو فوری منتقل کرنے اسٹرانگ روم، رائے شماری کے مراکز، ڈسٹریبیوشن، استقبالیہ مراکز کی نشاندہی اور ان مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات کرنے ووٹرسلپ کو یقینی طورپر سربراہ کرنے انجینئرنگ طلباء کو ویب کاسٹنگ کے عمل کی انجام دہی، بیالٹ باکس اور انتخابی اشیاء کو حفاظتی دستوں کے ہمراہ منتقل کرنے اور قواعد کی سختی سے عمل کرنے انتخابی اخراجات پر نگاہ رکھنے، رائے دہی سے 48 گھنٹے قبل مہم کا اختتام کرنے کیلئے ہدایت دی ۔ ضلع الیکشن آفیسر پردیو منا نے بتایا کہ ضلع میں انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور عملہ کو تربیت بھی دی گئی ہے۔ ڈسٹریبیوشن سنٹر اور اسٹرانگ روم بھی نشاندہی کی گئی ہے اس ویڈیو کانفرنس میں الیکشن کمیشن کے مبصر بھارتی لکپتی نائیک، جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشو رائو اور دیگر بھی موجود تھے ۔