مجالس مقامی انتخابات میں ایم ڈی ایم کے کو بی جے پی کی تائید

چینائی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے 18 ستمبر کے انتخابات میں مختلف حلقوں کیلئے مختلف فیصلوں کے اعلان کے بعد پارٹی نے حلیف وائیکو زیر قیادت ایم ڈی ایم کے کو مجالس مقامی کے انتخابات میں تائید کرنے کا تیقن دیا۔ ڈی ایم کے اور ایم ڈی ایم کے نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ بی جے پی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے ایم ڈی ایم کے کا فیصلہ جو بی جے پی کی کلیدی حلیف ہے، ایک ایسے وقت منظر عام پر آیا ہے جبکہ بی جے پی کے دو رکنی وفد نے وائیکو سے ملاقات کرکے تبادلہ خیال کیا ہے۔