سرینگر 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں اربن لوکل باڈی انتخابات سے دستبردار ہونے کا بی جے پی کے کم از کم دو امیدوار اور کانگریس کے ایک امیدوار نے اعلان کیا۔ اننت ناگ ڈسٹرکٹ میں حلقہ اسمبلی ڈوگرا کے بی جے پی یونٹ صدر ہونے کا دعویٰ کرنے والے غلام حسن بھٹ نے جمعرات کو کہاکہ انھوں نے انتخابی مقابلہ سے دستبردار ہونے اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ محمد مقبول میر جنھوں نے شمالی کشمیر کے بنڈیپورہ ڈسٹرکٹ میں ہاجن میونسپل کمیٹی کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی، مقابلہ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔