متوفی کسان کے لواحقین کو 2 لاکھ روپئے کا چیک حوالے

شاہ آباد۔ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) افضل پور تعلقہ ضلع گلبرگہ کے چوڈا پور موضع کے متوفی کسان پتنا گنگا رام کے اہل خانہ کو رکن اسمبلی افضل پور مالکیہ وی کتہ دار (مالکیہ وی گتہ دار نے 2 لاکھ روپیوں) کا چیک حوالے کیا اور خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر نتن وی گتہ دار نائب صدر گرلنگپا گوڑا مالی پاٹل، زرعی مارکٹنگ صدر بی وائی پاٹل،افضلپور تعلقہ پنچایت صدر شیو پترپاکرور گڈ گاؤں جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت جیلانی ایچ مکاشی اور دیگر لوگ موجود تھے۔