متوفی پولیس ملازمین کے لواحقین کی امداد

نظام آباد۔10جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس پی نظام آباد ڈاکٹر ترون جوشی نے حالیہ دنوں میں محکمہ پولیس میں فرائض کی انجام دہی کے دوران فوت ہونے والے پولیس ملازمین کے افراد خاندان کو امدادی چیکس حوالے کیا۔ پٹلم پولیس اسٹیشن سے وابستہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر انجنیا حال ہی میں سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا تھا ان کے افراد خاندان کو 5لاکھ 45 ہزار کا چیک ایس پی کے ہاتھوں حوالے کیا گیا۔ اسی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہیڈ کانسٹیبل سڑک حادثہ میں فوت ہوگئے تھے ان کے افراد خاندان کو 40 ہزار ، بودھن پولیس کے ہیڈکانسٹیبل پٹابی نائیڈو بھی سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ان کے افراد خاندان کو 40 ہزار روپئے ، نظام ساگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ قمر الدین قلب پر حملہ کے باعث فوت ہوگئے تھے ان کے افراد خاندان کو 40 ہزار روپئے کا چیک حوالے کیا اس پروگرام میں ایس بی آئی انسپکٹر انجنیلو ، ضلع پولیس آفیسر اسوسی ایشن کے صدر شکیل پاشاہ ، نائب صدر آنند راؤ، سکریٹری دتاتری گوڑ بھی موجود تھے۔