متوفی پولیس ملازمین کے لواحقین میں چیکس کی تقسیم

نظام آباد:14؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس پی نظام آباد ڈاکٹر ترون جوشی نے بتایا کہ ضلع کے تین علیحدہ علیحدہ پولیس اسٹیشنوں میں فرائض کی انجام دہی کے دوران فوت ہونے والے پولیس ملازمین کے افراد خاندان کو ایکسیڈنٹ ڈیتھ کلین کے تحت چیکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی انہوں نے بتایاکہ 23؍ مارچ 2014 ء کے روز اے رام چندریا اے ایس آئی یلاریڈی پولیس ناسازی طبیعت کی وجہ سے فوت ہوگئے تھے ضلع پولیس اسوسی ایشن کی قیادت میں ان کے خاندان کو پولیس محکمہ کے ذریعہ سے ڈیتھ فنڈ کی شکل میں معاشی امداد کی جارہی ہے ان کے افراد خاندان کو 2لاکھ 21ہزار 800 روپئے کا چیک ان کی ان کی بیوہ کے لکشمی کو حوالے کیا گیا اسی طرح 9؍ فروری 2014ء کے روز نظام آباد رورل پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں بی انجنیا اسسٹنٹ سب انسپکٹر پٹلم سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے بدرتا ایکسیڈ کلین کے تحت 4لاکھ روپئے کے چیک ان کی بیوہ سرسوتی کو آج ایس پی نے کیمپ آفس میں چیک حوالے کیا ۔6؍ جنوری 2014 ء کو آر وٹھل ہیڈ کانسٹیبل پٹلم سڑک حادثہ میں فوت ہوجانے پر ایکسڈنٹ ڈیتھ کے تحت 3لاکھ 97 ہزار کا چیک ان کی بیوہ آر سروجا کو آج کیمپ آفس میں ایس پی کے ہاتھوں حوالے کیا گیا اس موقع پر ضلع پولیس آفیسر اسوسی ایشن کے صدر شکیل پاشاہ، نائب صدر آنند رائو ، خازن دتاتری گوڑ بھی موجود تھے ۔